لڑکی اغواکے بعد قتل، زیادتی کاشبہ ، بیٹی کو بچانے کی کوشش میں ماں بھی زندگی کی بازی ہارگئی

لڑکی اغواکے بعد قتل، زیادتی کاشبہ ، بیٹی کو بچانے کی کوشش میں ماں بھی زندگی ...
لڑکی اغواکے بعد قتل، زیادتی کاشبہ ، بیٹی کو بچانے کی کوشش میں ماں بھی زندگی کی بازی ہارگئی

  

فیصل آباد(ویب ڈیسک) تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقہ عمیر ٹاؤن میں نامعلوم نوجوان نے خاتون کو گھر میں قتل کرنے کے بعد اس کی 17 سالہ بیٹی کو بھی اغواءکر کے قتل کر دیا۔ جس کی لاش دوپہر کو کھیتوں سے ملی۔ملزم نے چھری سے ذبح کرنے کے بعد چھری سے ہی اس کا چہرہ مسخ کر دیا۔ نامعلوم ملزموں کیخلاف درج کر لیاگیا ہے۔

پولیس رپورٹ کے مطابق نامعلوم ملزم سجاد علی کے گھر میں گھس گیا جو روزگار کے سلسلہ میں کوئٹہ میں مقیم ہے۔ملزم نے اس کی 17 سالہ بیٹی سویرا کو اغواءکرنے کی کوشش کی۔ بیٹی کو بچانے کیلئے سعدیہ کوثر عرف سونیا کمرے میں آئی تو ملزم نے اسے گولی مار دی۔ جو اس کی آنکھ میں لگ کر گردن سے نکل گئی اور موقعہ پر ہی دم توڑ گئی جس کے بعدملزم سویرا کو اغواءکر کے لے گیا۔ گزشتہ دوپہر سویرا کی برہنہ لاش دھنولہ سمانہ روڈ پر کھیتوں سے ملی ، شبہ ظاہر کیا گیا ہے کہ اسے زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -فیصل آباد -