پاکستان کو کرپشن سے پاک کرنے کے لیے ذمہ دار شہری بننا ہوگا، منصور پنھور
عمرکوٹ (سید ریحان شبیر)کرپشن ایک ناسور ہے ملک کو کرپشن سے پاک کرنے کے لیے شہری اپنا کردار ادا کریں ، کرپشن کے خاتمے کےلیے محکمہ اینٹی کرپشن سے تعاون کیا جائے ۔ عمرکوٹ میں محکمہ اینٹی کرپشن عمرکوٹ کے سرکل آفسیر منصور پنھور کی قیادت میں ریلی نکالی گئی۔
پریس کلب کےسامنے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سرکل آفسیر منصور پنھور کاکہناتھاکہ پاکستان کو کرپشن سے پاک کرنے کے لیے ایک ذمہ دار شہری بننا ہوگا، کرپشن ایک ناسور ہے محکمہ اینٹی کرپشن ملک میں کرپشن کےخاتمے کےلیے کام کررہا ہے مگر ہم عوام کے تعاون کے بغیر مکمل کامیابی حاصل نہیں کرسکتے ، عوام ہمارے ساتھ تعاون کریں معاشرے میں ہم سب کی مشترکہ کوششوں اور جہدوجہد سے پاکستان کو کرپشن سے پاک کرسکتے ہیں ۔
ریلی میں شہری سماجی رہنماؤں نےبھی شرکت کی ریلی میں شریک لوگوں نےاس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کو کرپشن سے پاک کرنے میں ہرکوئی اپنا کردار ادا کرے گا۔