سعودی عرب کو پاکستان کی خارجہ پالیسی میں خاص اہمیت حاصل ہے: سابق وزیراعظم شوکت عزیز

سعودی عرب کو پاکستان کی خارجہ پالیسی میں خاص اہمیت حاصل ہے: سابق وزیراعظم ...
سعودی عرب کو پاکستان کی خارجہ پالیسی میں خاص اہمیت حاصل ہے: سابق وزیراعظم شوکت عزیز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (وقار نسیم وامق) پاکستان کے سابق وزیراعظم شوکت عزیز نے عرب نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کو پاکستان کی خارجہ پالیسی میں خاص اہمیت حاصل ہے اسرائیل کو تسلم کرنے کے غیر معمولی اقدام کے لئے پاکستان میں بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے. 

 شوکت عزیز نے سعودی عرب میں ویژن 2030ء کے تحت کثیر جہت جامع اصلاحات کے عمل کو سراہا ہے اور کہا ہے کہ مملکت نے کورونا وائرس کی وباء پھیلنے کے بعد ضرورت سے بڑھ کر اور مناسب سے زیادہ ردعمل کا اظہار کیا تھا۔

انہوں نے سعودی عرب میں ویژن 2030ء کے تحت اصلاحات کے پروگرام کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہ ایک بہترین چیز ہے جو گذشتہ چند سال کے دوران میں ہوئی ہےپاکستان کے سابق وزیراعظم نے کہا کہ ایران ایک بھرپور تاریخ کا حامل ملک ہے اور وہاں بہت سے سمجھ دار لوگ ہیں لیکن اس کو مذہبی قیادت فعال انداز میں چلا رہی ہے۔ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ایران کے ساتھ تعلقات کے بارے میں حکمت عملی یہ رہی ہے کہ وہ ہمسایہ ملک کے ساتھ پُرامن بقائے باہمی کے اصول کے تحت تعلقات چاہتا ہے اور کسی قسم کی کشیدگی نہیں چاہتا ہے۔تاہم شوکت عزیز کا کہنا تھا کہ ’’پاکستان کے سعودی عرب کے ساتھ تعلقات بڑی اہمیت اور منفرد حیثیت کے حامل ہیں اور اس کی خارجہ پالیسی میں مملکت کو بڑے بھائی جیسی اہمیت حاصل ہے۔دونوں ممالک ایک دوسرے کا خیال رکھتے ہیں

شوکت عزیز سے جب یہ پوچھا گیا کہ کیا پاکستان اور اسرائیل کے درمیان معمول کے تعلقات استوار کرنے کے لیے کوئی ڈیل ممکن ہے؟اس کے جواب میں انہوں  نے کہا کہ ذاتی طور پر میں یہ سمجھتا ہوں کہ پاکستان میں داخلی طور پر بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے ،اس کے بعد ہی یہ غیرمعمولی اقدام کیا جاسکتا ہے۔

مزید :

عرب دنیا -