وزیراعظم کا کسانوں کیلئے پیکج پر عملدرآمد شروع نہ ہونے کا نوٹس،انکوائری کاحکم 

وزیراعظم کا کسانوں کیلئے پیکج پر عملدرآمد شروع نہ ہونے کا نوٹس،انکوائری ...
وزیراعظم کا کسانوں کیلئے پیکج پر عملدرآمد شروع نہ ہونے کا نوٹس،انکوائری کاحکم 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے ملک بھر کے کسانوں کیلئے پیکج پر عملدرآمد شروع نہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے پرنسپل سیکرٹری کوانکوائری کاحکم دیدیا۔

نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق پنجاب میں 80فیصد گندم کی بوائی مکمل ہوچکی مگر کسانوں کوریلیف نہیں ملا،کابینہ ارکان نے وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی کے ذمہ داران کیخلاف کارروائی کامطالبہ کیا۔

ایک ماہ گزرنے کے باوجود 5 ارب روپے کے وزیراعظم کے پیکیج پر عملدر آمد نہیں ہوا،وزیراعظم پیکیج کامقصد کسانوں کو گندم کی بوائی میں اضافے پر قائل کرناتھا،ملک بھر کے کسانوں کو ڈی اے بی کھاد پر ایک ہزاروپے فی بیگ سبسڈی ملناتھی،250 روپے فی ایکڑبرائے پیسٹی سائڈز اور150 روپے فی ایکڑبرائے فنگی سائیڈز ملناتھے،فرٹیلائزرز کی سبسڈی پر وفاق کا شیئر70 فیصد اور صوبو ں کا شیئر30 فیصد ہوگا ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -