محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے بدعنوانی میں ملوث ٹاپ ٹین محکموں کی رپورٹ تیار کرلی، کونسا محکمہ پہلے نمبر پر رہا؟

محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے بدعنوانی میں ملوث ٹاپ ٹین محکموں کی رپورٹ تیار ...
محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے بدعنوانی میں ملوث ٹاپ ٹین محکموں کی رپورٹ تیار کرلی، کونسا محکمہ پہلے نمبر پر رہا؟
سورس: ace.punjab.gov.pk

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(آئی ا ین پی ) محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے بدعنوانی میں ملوث ٹاپ ٹین محکموں کی رپورٹ تیار کرلی، ریونیو کا ادارہ کرپشن کی 12ہزار582شکایات کے ساتھ پہلے نمبر پر رہا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے بدعنوانی کی شکایات پر رپورٹ تیار کی جس میں کہا گیا ہے کہ محکمہ ریونیو کرپشن کی 12ہزار582شکایات کے ساتھ پہلے نمبر جبکہ محکمہ پنجاب پولیس10ہزار334 شکایات کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا، محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے خلاف 4ہزار862 شکایات رپورٹ ہوئیں۔ رپورٹ کے مطابق محکمہ صحت 2ہزار 106شکایات کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہا۔

محکمہ آبپاشی 1920 اور اسکولز ایجوکیشن کے خلاف 1885 شکایات موصول ہوئیں۔ پبلک ہیلتھ ڈویلپمنٹ 882شکایات کے ساتھ ساتویں نمبر پر رہا، محکمہ کمیونی کیشن اینڈ ورکس کے افسران کے خلاف 903 شکایات رپورٹ ہوئیں۔ اسی طرح پنجاب ہائی وے کے خلاف 632 اور ضلعی انتظامیہ کے خلاف 519 شکایات سامنے آئیں۔ اینٹی کرپشن پنجاب کا کہنا ہے کہ یہ رپورٹ 13 ماہ میں موصول ہونے والی شکایات پر تیار کی گئی ہے۔