کورونا وائرس، برطانیہ کے وہ علاقے جہاں شہریوں کو آنے جانے کی اجازت دیدی گئی

کورونا وائرس، برطانیہ کے وہ علاقے جہاں شہریوں کو آنے جانے کی اجازت دیدی گئی
کورونا وائرس، برطانیہ کے وہ علاقے جہاں شہریوں کو آنے جانے کی اجازت دیدی گئی

  

لندن (مجتبی علی شاہ ) ویلز کی حکومت نے کہا ہے کہ لوگ انگلینڈ میں ویلز اور ٹیر ایک اور دو والے  علاقوں کے درمیان سفر کرنا چاہیں تو کر سکتے ہیں ۔

 نو نومبر کو جب  ویلز کے فائر بریک لاک ڈاؤن کا خاتمہ ہوا تو حکم تھا جب تک لوگوں کو ضروری کام نہ ہو، ایک سے دوسرے علاقے میں نہیں جا سکتے لیکن اس حکم نامے میں اب تبدیلی کر دی گئی ہے ۔انگلینڈ کا لاک ڈاؤن 2 دسمبر کو ختم ہوا اور اب اس میں تین درجے کا نظام موجود ہے۔ جہاں قواعد و ضوابط کے ساتھ ساتھ تھوڑی نرمی بھی  ہے ۔

قواعد و ضوابط کے تحت تین درجے والے علاقوں میں سفر کرنا ابھی بھی ممنوع ہے ، جو جمعہ کے روز  بجے 6 بجے  سے نافذ  ہو گا ۔نئے قوانین کے تحت لندن کا سفر ممکن ہوگا ، لیکن برمنگھم یا برسٹل کا نہیں، لوگ سفر کرنے سے پہلے ہدایات کو دیکھ لے۔

مزید :

برطانیہ -