برطانیہ کرکٹ لیگ نے 2021  کے لیے اپنی تیاریوں کا آغاز کر دیا

برطانیہ کرکٹ لیگ نے 2021  کے لیے اپنی تیاریوں کا آغاز کر دیا
برطانیہ کرکٹ لیگ نے 2021  کے لیے اپنی تیاریوں کا آغاز کر دیا

  

لندن (مجتبیٰ علی شاہ )برطانیہ کرکٹ لیگ نے 2021  کے لیے اپنی تیاریوں کا آغاز کر دیا ۔ 

چیئرمین راجہ آصف خان اور راجہ امجد وائس چیئرمین  نے میڈیا سے بات چیت  میں کہا کہ ہم 2021 میں ایک نئی طرز کی کرکٹ نوجوانوں کو دیں گے ،ٹی 10  اور ٹی 20 فلڈ لائٹ  ٹورنامنٹ کروائیں گے جو برطانیہ میں بہت منفرد طرز کا کرکٹ ہوگا ، ہمارا مقصد نوجوانوں کو برائیوں سے پاک کرنا ہے اور کھیلوں کی طرف راغب کرنا ہے ، پاکستان اور ایشین علاقوں کے نوجوان کرکٹ سے پیار کرتے ہیں ، ہم کرکٹ کے فروغ کے لیے کام کرتے رہیں گے ۔ ان کا کہناتھاکہ بہت جلد ہم تفصیلی اپنے لائحہ عمل کا اعلان بھی کریں گے ،، نوجوان تیاری شروع کردیں۔

مزید :

کھیل -