ویرات کوہلی کے کیرئیر کا پہلا سال جس میں وہ سنچری نہ بنا سکے

ویرات کوہلی کے کیرئیر کا پہلا سال جس میں وہ سنچری نہ بنا سکے
ویرات کوہلی کے کیرئیر کا پہلا سال جس میں وہ سنچری نہ بنا سکے
سورس:   Twitter

  

کینبرا (ڈیلی پاکستان آن لائن) رواں سال ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 12 ہزار رنز مکمل کرنے والے بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کے کیرئیر کا یہ پہلا سال ہے جس میں سنچری نہیں سنا سکے۔ 

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس سے متاثرہ رواں برس ویرات کوہلی نے مجموعی طور پر 9 میچز کھیلے اور ایک بھی سنچری نہ بنا سکے اور اس طرح انٹرنیشنل کیریئر کے دوران یہ پہلا موقع ہے جب پورے سال میں وہ ایک بھی ون ڈے سنچری بنانے میں کامیاب نہیں ہو پائے۔ 

ویرات کوہلی نے 2009 میں سری لنکا کے خلاف ایڈن گارڈنز میں پہلی ون ڈے سنچری بنائی تھی اور اس کے بعد انہوں نے اس تسلسل سے کارکردگی دکھائی کہ پوری دنیا میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا۔ 

مزید :

کھیل -