انگلش اینالسٹ دوران میچ کرکٹرز کو ”کوڈ ورڈ پیغامات“ بھیجنے لگے

انگلش اینالسٹ دوران میچ کرکٹرز کو ”کوڈ ورڈ پیغامات“ بھیجنے لگے
انگلش اینالسٹ دوران میچ کرکٹرز کو ”کوڈ ورڈ پیغامات“ بھیجنے لگے
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کیپ ٹاﺅن (ڈیلی پاکستان آن لائن) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے اینالسٹ ناتھن لیمون بالکونی سے ’دکوڈ ورڈز“ میں کلپ بورڈ پر ڈیٹا کپتان این مورگن کو فراہم کرتے رہتے ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے دوران میچ حریف کی خامیوں کو پکڑنے کا ’خفیہ‘ طریقہ ڈھونڈ نکالا اور نائب کپتان جوز بٹلر نے انکشاف کیا ہے کہ یہ کوڈ ورڈ پیغامات نہ صرف میچ ریفری بلکہ اینٹی کرپشن آفیشلز سے بھی کلیئر ہوتے ہیں۔
بٹلر نے کہاکہ اینالسٹ کھیل میں بہت زیادہ اہمیت رکھتے ہیں اور لیمون اپنے کپتان کو اپ ڈیٹ رکھتے ہیں جبکہ مورگن بھی کافی ذہین ہیں اور وہ ان معلومات کو اپنے حق میں استعمال کرنا جانتے ہیں۔واضح رہے کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے جنوب یافریقہ کو تین ٹی 20 میچز کی سیریز میں وائٹ واش شکست سے دوچار کیا ہے۔ 

مزید :

کھیل -