نیوزی لینڈ میں موجود قومی سکواڈ کی چوتھی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ مکمل، ٹریننگ کی اجازت کب ملنے کا امکان ہے؟

نیوزی لینڈ میں موجود قومی سکواڈ کی چوتھی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ مکمل، ٹریننگ کی ...
نیوزی لینڈ میں موجود قومی سکواڈ کی چوتھی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ مکمل، ٹریننگ کی اجازت کب ملنے کا امکان ہے؟
سورس:   Twitter

  

کرائسٹ چرچ (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیوزی لینڈ میں موجود پاکستان کرکٹ سکواڈ کی چوتھی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ مکمل کر لی گئی جس کے بعد ٹیم مینجمنٹ کل سے ٹریننگ کی اجازت ملنے کیلئے پر امید ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ سکواڈ کی نویں روز کی کووڈ 19 ٹیسٹنگ کرائسٹ چرچ میں مکمل ہوئی جس کے معمول کے مطابق نتائج کا اعلان کل کیا جائے گا۔ یہ پاکستان کرکٹ سکواڈ کی چوتھی کووڈ 19 ٹیسٹنگ ہے اور یہ ٹیسٹنگ تین مرتبہ منفی رزلٹ آنے والے ارکان کی گئی۔

اس وقت تک پاکستان کے 6 ارکان کوویڈ 19 پازیٹو ہیں جو سکواڈ کے دیگر ارکان سے الگ ایک فلور پر اپنی آئیسولیشن کی مدت پوری کر رہے ہیں۔ چھٹے روز کی ٹیسٹنگ میں زیر تشخیص 2 کیسز کے ہسٹورک قرار دئیے جانے اور مزید کیس سامنے نہ آنے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم مینجمنٹ نے قدرے سکھ کا سانس لیا اور مینجمنٹ پر امید ہے کہ اب مزید کوئی کیس سامنے نہیں آئے گا۔

پاکستان ٹیم مینجمنٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی سکواڈ کو کل سے ٹریننگ کی اجازت ملنے کا قوی امکان ہے جس کا کھلاڑی شدت سے انتظار کر رہے ہیں، کھلاڑیوں کے ٹریننگ شروع کرنے سے ان کی ذہنی پریشانیاں کم ہوں گی اور وہ خود کو ریلیکس محسوس کریں گے جبکہ ٹیم مینجمنٹ نے کھلاڑیوں کی ٹریننگ کے حوالے اپنی منصوبہ بندی بھی کر لی ہے اور شیڈول بھی ترتیب دے دیا ہے۔

مزید :

کھیل -