شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی پرول کی مدت ختم،جیل حکام ماڈل ٹاﺅن سے لے کر روانہ ہو گئے

شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی پرول کی مدت ختم،جیل حکام ماڈل ٹاﺅن سے لے کر ...
شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی پرول کی مدت ختم،جیل حکام ماڈل ٹاﺅن سے لے کر روانہ ہو گئے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پرول کی مدت ختم ہونے پر جیل حکام شہبازشریف اور حمزہ شہباز کو ماڈل ٹاﺅن سے لےکرروانہ ہوگئے۔

واضح رہے کہ بیگم شمیم اختر کے انتقال پر پنجاب کابینہ نے شہبازشریف اور حمزہ شہبازشریف کی 5 روز کیلئے پرول پر رہائی کی منظوری دی تھی ،پانچ روز کیلئے پرول پر رہائی کی مدت پوری ہونے پر شہباز شریف کی جانب سے مزید پرول پر رہائی درخواست دی گئی تھی جس میں موقف اختیارکیاگیاہے کہ والدہ کے انتقال پر تعزیت کیلئے آنے والوں کاسلسلہ جاری ہے۔

پنجاب حکومت نے صدرن لیگ کی درخواست منظور کرتے ہوئے پرول پر رہائی کی مدت میں مزید ایک روز کی توسیع کردی تھی جس کی مدت آج ختم ہونے پر جیل حکام دونوں کو ماڈل ٹاﺅن سے لے کر روانہ ہو گئے۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -