حسن علی ٹک ٹاک کے بادشاہ قرار، ان کے کتنے فالوورز ہیں؟ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں

حسن علی ٹک ٹاک کے بادشاہ قرار، ان کے کتنے فالوورز ہیں؟ جان کر آپ بھی دنگ رہ ...
حسن علی ٹک ٹاک کے بادشاہ قرار، ان کے کتنے فالوورز ہیں؟ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باﺅلر حسن علی انجری مسائل کے باعث طویل عرصے سے کرکٹ کے میدان سے باہر ہیں مگر ٹک ٹاک کے میدان میں وہ خوب جھنڈے گاڑ رہے ہیں یہاں تک کہ سوشل میڈیا صارفین نے انہیں ٹک ٹاک کی دنیا کا بادشاہ قرار دیدیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق فاسٹ بالر حسن علی ٹک ٹاک کی دنیا پر کیسے ہوئے ہیں ، اس کا اندازہ ان کی حالیہ ٹک ٹاک ویڈیو پر آنے والے لائکس سے لگایا جاسکتا ہے۔ حسن علی نے ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر موجود اپنے آفیشل اکاﺅنٹ پر 15 گھنٹے قبل ہی اپنی نئی ٹک ٹاک ویڈیو اپ لوڈ کی ہے جو ایک پنجابی گانے پر بنائی گئی ہے۔
فاسٹ باﺅلر کی مقبولیت کا اندازہ تو اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ چند ہی گھنٹوں میں ان کی اس ویڈیو پر 96 ہزار سے زائد لائکس آ چکے ہیں جبکہ ایک ہزار سے زائد صارفین نے کمنٹس بھی کئے ہیں۔

دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف نے حسن علی کی ٹک ٹاک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’حسن علی ٹک ٹاک کے بادشاہ اور لیجنڈ ہیں۔‘


اگر حسن علی کے ٹک ٹاک اکاﺅنٹ کی طرف نظر دوڑائی جائے تو اس وقت ٹک ٹاک پر ان کے ایک اعشاریہ ایک ملین یعنی 10 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں جبکہ ان کی تمام ویڈیوز پر اب تک 9 ملین یعنی 90 لاکھ لائکس آ چکے ہیں۔ اس کے علاوہ حسن علی نے اپنے ٹک ٹاک اکاﺅنٹ سے صرف 4 لوگوں کو فالو کیا ہوا ہے جن میں ان کی اہلیہ سامعہ اور قومی کرکٹر شاداب خان سمیت دیگر دو لوگ شامل ہیں۔

مزید :

کھیل -