آسٹریلیا نے آئی سی سی سپر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر قبضہ جما لیا، پاکستان کس پوزیشن پر ہے؟

آسٹریلیا نے آئی سی سی سپر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر قبضہ جما لیا، ...
آسٹریلیا نے آئی سی سی سپر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر قبضہ جما لیا، پاکستان کس پوزیشن پر ہے؟
سورس:   Twitter

  

کینبرا (ڈیلی پاکستان آن لائن) آسٹریلیا نے بھارت کے ہاتھوں تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں شکست کے باوجود انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سپر لیگ پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ایرون فنچ کی قیادت میں کھیلنے والی آسٹریلیا کی کر کٹ ٹیم کو کینبرا میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ون ڈے میں بھارتی ٹیم کے ہاتھوں13رنز سے شکست ہو گئی تاہم سیریز کے پہلے دو میچ جیتنے کی بنیاد پر کینگرو کے دیس کی ٹیم نے سیریز 1-2 سے اپنے نام کر لی۔

اس سال جولائی میں شروع ہو نیوالی آئی سی سی ورلڈ کپ سپر لیگ میں یہ 5 بار کی ورلڈ چیمپین ٹیم آسٹریلیا کی دوسری سیریز تھی۔ اس سال جولائی میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کے خلاف 3 ون ڈے کی سیریز بھی 1-2 کے مارجن سے اپنے نام کی تھی۔

بھارت کے خلاف سیریز میں فتح کےساتھ آسٹریلیا اب پوائنٹس ٹیبل پر 4 فتوحات کے ساتھ 40 پوائنٹس لے کر پہلے نمبر پر آ گیا ہے جبکہ ورلڈ چیمپین انگلینڈ کی ٹیم 10 پوائنٹس کے فرق سے دوسرے نمبر پر ہے۔ اس سال اکتوبر نومبر میں زمبابوے کے خلاف ہوم سیریز 1-2 سے جیتنے والی پاکستان ٹیم کا تیسرا نمبر ہے۔

یاد رہے پہلی بار متعارف کروائی جا نے والی آئی سی سی ورلڈ کپ سپر لیگ میں 13 ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہے، پوائنٹس ٹیبل پر موجود پہلی 7 ٹیمیں 2023ءآئی سی سی ورلڈ کپ میں براہ راست شرکت کی اہل ہوں گی جبکہ دیگر 6 ٹیمیں 2020ءمیں فائنل راﺅنڈ کھیلیں گی جن میں 2 ٹیموں کا انتخاب ہوگا، ٹورنامنٹ کی میزبان بھارت براہ راست آئی سی سی ورلڈ کپ کھیلنے کی اہل ہو گی۔

مزید :

کھیل -