وہ ملک جس نے جلد ہی پنجاب میں ماسک بنانے والی فیکٹری لگانے کا اعلان کردیا
لاہور (آئی این پی ) جنوبی کوریا نے پنجاب میں بہت جلد ماسک بنانے کی فیکٹری لگانے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب کے معاون خصوصی تنویر الیاس سے جنوبی کوریا کے وفد نے ملاقات کی، اس موقع پر کورین وفد نے سردار تنویرالیاس سے صوبے میں سرمایہ کاری کے حوالے سے گفتگو کی۔ جنوبی کوریا نے پنجاب میں 133ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی یقین دہانی کرادی ہے۔
کورین وفد کا کہنا تھا کہ پنجاب میں بہت جلد ماسک بنانے کی فیکٹری لگارہے ہیں جواب میں سردار تنویر الیاس خان نے کورین سرمایہ کاروں کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ سردار تنویرالیاس کا کہنا تھا کہ فیکٹری میں مقامی لوگوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، پنجاب سرمایہ کاری کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، غیرملکی سرمایہ کاروں نے حکومتی پالیسیوں پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔