جوڈیشل کمیشن اجلاس، اسلام آبادہائیکورٹ کے ججز کیلئے وکیل طارق جہانگیری اور بابر ستار کے ناموں کی سفارش

جوڈیشل کمیشن اجلاس، اسلام آبادہائیکورٹ کے ججز کیلئے وکیل طارق جہانگیری اور ...
جوڈیشل کمیشن اجلاس، اسلام آبادہائیکورٹ کے ججز کیلئے وکیل طارق جہانگیری اور بابر ستار کے ناموں کی سفارش

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف جسٹس گلزاراحمد کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن نے اسلام آبادہائیکورٹ میں ججز کیلئے 2 ناموں کی سفارش کردی ۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن اجلاس ہوا،اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز کی 2 خالی نشستوں پر تعیناتی کیلئے 2 ناموں کی سفارش کی سفارش کی گئی ،ذرائع کے مطابق ہائیکورٹ کے ججز کیلئے سینئر وکیل طارق جہانگیری اور بابر ستار کے ناموں کی سفارش کی،حتمی منظوری کیلئے معاملہ پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرری کو بھیج دیا گیا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -