بیجنگ میراتھن منسوخ کردی گئی

بیجنگ میراتھن منسوخ کردی گئی
بیجنگ میراتھن منسوخ کردی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ(شِنہوا) 2020بیجنگ میراتھن نوول کروناوائرس پر قابوپانے کے اقدامات کے تحت منسوخ کردی گئی ہے۔ منتظمین کمیٹی نے جمعرات کوانکشاف کیاہے کہ اس کی 40سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ مقابلے کو منسوخ کیا گیا ہے۔خبر سننے کے بعد چینی انٹرنیٹ صارفین نے سوشل میڈیا پر اس فیصلے کی حمایت کااظہار کیا۔ایک انٹرنیٹ صارف نے لکھا کہ یہ سننا بہت افسوسناک ہے لیکن میں اس فیصلے کی حمایت کرتا ہوں۔ایک اور نے لکھا کہ مختصر وقت کیلئے الگ ہونا دوبارہ ملنے کیلئے بہت بہتر ہے، میں اگلے سال مقابلے کا منتظر ہوں۔

مزید :

کھیل -