ڈیبنمز  بند ہونے کو تیار ، 12000 افراد کے نوکریوں سے ہاتھ دھونے کا امکان 

ڈیبنمز  بند ہونے کو تیار ، 12000 افراد کے نوکریوں سے ہاتھ دھونے کا امکان 
ڈیبنمز  بند ہونے کو تیار ، 12000 افراد کے نوکریوں سے ہاتھ دھونے کا امکان 

  

 مغربی لندن (سیّد سبطین علی)برطانیہ کامشہور ترین ڈیپارٹمنٹل سٹور ڈیبنمز کاروبار کو ختم کرنے اور 12،000 ملازمتوں کے امکانی نقصان کے ساتھ تمام 124 سٹوروں کو بند کرنے کے لئے تیار ہے۔ 

ڈیبنمز  کے منتظمین ، جو کے رواں برس اپریل  سے خریدار کی تلاش میں تھے ، وہ خریدار کی تلاش جاری رکھیں گے جبکہ سٹور باقی سٹاک فروخت کرنے کے لئے کھلے رہیں گے۔ اگر خریدار نہیں ملتا ہے اور ایک بار یہ اسٹاک فروخت ہو گیا تو ،  تمام دکانیں بند ہوجائیں گی۔ توقع کی جارہی ہے کہ نئے سال کے شروع میں اس کا امکان شروع ہوجائے گا کہ ڈییبنمز 200 سال سے زیادہ عرصہ کے بعد ختم ہوجائے گا۔ ڈپارٹمنٹل سٹور جو کے 1778 میں ولیم کلارک نے لندن کے مغربی اینڈ میں وگمور  سٹریٹ پر قائم کیا ، جس میں کپڑے ، جوتے ، دستانے اور بچوں کے کھلونےفروخت کیے۔ اس کا موجودہ نام 1813 ء سے ہے جب ولیم ڈییبنم نے کمپنی میں سرمایہ کاری کی ، جو بعد میں کلارکز اور ڈیبینمز بن گیا۔

مزید :

برطانیہ -