نواز شریف کی اسٹیبلشمنٹ پر تنقید لیکن اس بارے میں پاکستانی عوام کیا سوچتے ہیں؟ سروے نتائج آگئے

نواز شریف کی اسٹیبلشمنٹ پر تنقید لیکن اس بارے میں پاکستانی عوام کیا سوچتے ...
نواز شریف کی اسٹیبلشمنٹ پر تنقید لیکن اس بارے میں پاکستانی عوام کیا سوچتے ہیں؟ سروے نتائج آگئے

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستانیوں کی نصف تعداد سمجھتی ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی اسٹیبلشمنٹ پر تنقید 'بھارتی مؤقف 'ہے، یہ بات پلس کنسلٹنٹ کی جانب سے جاری کیے گئے ایک سروے میں سامنے آئی ہے۔

جیونیوز کے مطابق سروے میں لوگوں سے پوچھا گیا کہ سابق وزیراعظم اورمسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نواز شریف کی اسٹیبلشمنٹ پر تنقید بھارتی مؤقف ہے یا سیاسی بیان؟ اس پر سروے میں شامل افراد میں سے51 فیصد کہنا تھا کہ نواز شریف کی تنقید بھارتی مؤقف ہے جب کہ 23 فیصد افراد کا کہنا تھا کہ یہ سیاسی بیان ہے، سروے میں شامل 26 فیصد افراد نے 'معلوم نہیں' جواب دیا۔

پلس کنسلٹنٹ کے اس سروے میں 2011 افراد سے رائے لی گئی اور اس میں سطح اعتماد 95 فیصد جب کہ غلطی کی گنجائش 2 اعشایہ 06 فیصد ہو سکتی ہے۔

مزید :

قومی -