امارات میں مقیم پاکستانی صحافی بہترین صحافتی خدمات سرانجام دے رہے ہیں، اشفاق احمد

امارات میں مقیم پاکستانی صحافی بہترین صحافتی خدمات سرانجام دے رہے ہیں، ...
امارات میں مقیم پاکستانی صحافی بہترین صحافتی خدمات سرانجام دے رہے ہیں، اشفاق احمد

  

دبئی (طاہر منیر طاہر) قونصلیٹ جنرل آف پاکستان دبئی میں حال ہی میں نئی پریس قونصلر شازیہ سراج کی تعیناتی ہوئی ہے۔ پریس قونصلر شازیہ سراج سے تعارف کے سلسلہ میں گزشتہ دنوں پاکستان ایسوسی ایشن دبئی میں ایک ملاقات کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستان جرنلسٹس فورم کے صدر اشفاق احمد اور دیگر عہدیداران و ممبران سبط عارف، خالد محمود گوندل، ارشد انجم، حافظ زاہد علی، طاہر منیر طاہر، سہیل خاور، زمرد بونیری، عاصمہ علی زین، خالد ملک، جمیل خان، احمد قریشی، راجہ اسد خالد اور دیگر نے شرکت کی۔

پریس قونصلر سے ملاقات کے موقع پر ہر صحافی اور اس کے ارادہ کا تعارف کرایا گیا جس پر شازیہ سراج نے خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ بیرون ملک ملازمت کا ان کا یہ پہلا موقع ہے لہٰذا وہ چاہیں گی کہ صحافیوں کو اعتماد میں لیں اور مل جل کر ان کے ساتھ چلیں۔ شازیہ سراج نے کہا کہ ہمارا بنیادی مقصد پاکستان کے سافٹ امیج کو اجاگر کرنا ہونا چاہیے جبکہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے لیے بھی ہمیں مل جل کر کام کرنا ہوگا۔ پاکستان جرنلسٹس فورم یو اے ای کے صدر اشفاق احمد نے کہا کہ پاکستان جرنلسٹس فورم پی جے ایف کے تمام ساتھی اپنا کام بطریق احسن کررہے ہیں اور اپنے صحافی فرائض کو بخوبی سمجھتے ہیں۔ باہمی گفت و شنید کے دوران تقریب میں شریک صحافیوں نے کچھ تحفظات کا بھی اظہار کیا۔ جس پر شازیہ سراج نے پوری توجہ دینے کا وعدہ کیا۔

پریس قونصلر نے کہا کہ پاکستان جرنلسٹس فورم صحافیوں کا ایسا گلدستہ ہے جس میں تمام نمایاں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے ارکان موجود ہیں۔ اس موقع پر موجود تمام صحافیوں نے پریس قونصلر کو اپنی طرف س ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔ دوران تقریب احمد قریشی سارنگ نے مہمانوں کو سندھی اجرک بطور تحفہ پیش کی جس پر احمد قریشی کا شکریہ ادا کیا گیا۔ پریس قونصلر شازیہ سراج سے ملاقات اور تعارف کے اس موقع پر پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کے صدر ڈاکٹر فیصل اکرام بھی موجود تھے۔

مزید :

عرب دنیا -تارکین پاکستان -