لاہورجلسے کے لئے ن لیگ کی چندہ مہم، کس رہنما نے کتنی رقم دی جان کر آپ حیران رہ جائیں

لاہورجلسے کے لئے ن لیگ کی چندہ مہم، کس رہنما نے کتنی رقم دی جان کر آپ حیران رہ ...
لاہورجلسے کے لئے ن لیگ کی چندہ مہم، کس رہنما نے کتنی رقم دی جان کر آپ حیران رہ جائیں

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن نے 13دسمبر کو لاہور میں ہونے والے جلسہ کے لئے چندہ مہم کا آغاز کردیا ہےجس میں لیگی  رہنماؤں اور کارکنوں کی جانب سے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جارہا ہے۔ 

نجی ٹی وی 92نیوز کے مطابق لاہور میں پی ڈی ایم کے جلسہ جو 13دسمبر کو مسلم لیگ ن کی میزبانی میں ہوگا اس کے لیے پارٹی نے فنڈ ریزنگ مہم شروع کی تو پارٹی رہنماؤں کے ساتھ ساتھ کاروباری شخصیات نے بھی فنڈز جمع کروانا شروع کر دئیے ۔ سب سے زیادہ رقم فیصل کھوکھر کی جانب سے جمع کروائی گئی جس میں انہوں نے 30لاکھ روپے جمع کروائے۔ سیف الملوک کھوکر اور رانا مبشرنے 20، 20لاکھ روپے جمع کروائے ہیں۔

ایک مشہور کاروباری شخصیت نے 15 لاکھ جبکہ ایک اور کاروباری شخصیت نے 5 لاکھ روپے جمع کروائے ہیں۔ سابق لیگی چیئرمین عمران شاہ اور بلال یاسین کی جانب سے 10، 10لاکھ روپے جمع کروائے گئے جبکہ خواجہ عمران نذیر، رمضان بھٹی ، میاں سلیم نے 5،5 لاکھ روپے پارٹی فنڈ میں جمع کروائے ہیں۔

خیال رہے کہ اپوزیشن کی پی ڈی ایم کا جلسہ 13دسمبر کو لاہور میں مینار پاکستان کی گراؤنڈ میں ہو گی جس کی میزبانی مسلم لیگ ن کے ذمہ ہے۔ 

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -