نئی نویلی دلہن کی آنکھوں میں ایلفی ڈال دی گئی

نئی نویلی دلہن کی آنکھوں میں ایلفی ڈال دی گئی
نئی نویلی دلہن کی آنکھوں میں ایلفی ڈال دی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ایک حاسد لڑکی نے نئی نویلی دلہن کی آنکھوں میں ایلفی ڈال دی۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست بہار کے ضلع نالندا میں پیش آیا ہے جہاں ملزمہ اور گوپال رام نامی نوجوان ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے لین بعد ازاں گوپال نے ملزمہ کو چھوڑ کر ایک دوسری لڑکی کو شادی کے لیے منتخب کر لیا۔ جب گوپال اپنی دلہن کو بیاہ کر لایا تو ملزمہ نے حسد کی آگ کو تسکین پہنچانے کے لیے دلہن کی آنکھوں میں بہانے سے ایلفی ڈال دی۔پولیس کے مطابق ملزمہ گوپال کی بہن کی سہیلی بھی تھی، چنانچہ اسی کی بدولت وہ دلہن تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئی اور یہ واردات کر ڈالی۔ دلہن کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔ 

مزید :

ڈیلی بائیٹس -