اداروں کی نجکاری بہتربنانے کے لیےحکومت نے نئی حکمت عملی بنا لی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) نجکاری پروگرام کو بہتر بنانے کے لیے حکومت نے نئی حکمت عملی بنا لی ہے جس میں اداروں کے سربراہان کے لیے نئی گائیڈ لائنز مرتب کر دی گئیں۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق نجکاری پروگرام کو بہتر بنانے کے لیے نجکاری پروگرام کو بہتر بنانے کے لیے نئی حکمت عملی تشکیل دی ہے جس میں نجکاری پروگرام میں شامل اداروں کے سربراہان کے لیے نئی گائیڈ لائنز مرتب کی ہیں۔ضروری اقدامات پر مشتمل ماڈل چیک لسٹ تیار کی گئی ہے، جس میں ضروری اقدامات تجویز کیے گئے ہیں۔ چیک لسٹ کے مطابق ٹرانزیکشن کےدوران کمیٹی کی ہدایات پرعملدرآمد یقینی بنایاجائےگا۔
حکومت نے ہدایت کی ہے کہ نجکاری عمل شروع ہونےسےقبل اداروں کےمعاملات نمٹائےجائیں۔ دستاویزات کے مطابق نجکاری آرڈیننس کی شرائط پرعملدرآمدنہ کرنےسےنجکاری کاعمل متاثر ہوا ہے۔