لنکا پریمئیر لیگ میں شاہد آفریدی کی ٹیم کو مسلسل چوتھی شکست،شعیب ملک کی ٹیم ایک بار پھر فاتح

لنکا پریمئیر لیگ میں شاہد آفریدی کی ٹیم کو مسلسل چوتھی شکست،شعیب ملک کی ٹیم ...
لنکا پریمئیر لیگ میں شاہد آفریدی کی ٹیم کو مسلسل چوتھی شکست،شعیب ملک کی ٹیم ایک بار پھر فاتح

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ہمبنٹوٹا(ڈیلی پاکستان آن لائن)لنکا پریمئیر لیگ میں شاہد آفریدی کی ٹیم مسلسل چوتھا میچ ہار گئی،چوتھے میچ میں شاہد آفریدی کی ٹیم گال گلیڈی ایٹرز کو جافنا سٹالینز کے ہاتھوں5وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔جافنا اسٹالینز نے گال گلیڈی ایٹرز کا170رنزکا ہدف باآسانی پورا کرلیا۔جافنا سٹالینز کی جانب سے فرنینڈو 84رنز بنا کر نمایاں رہے۔گال گلیڈی ایٹرز کے فرنینڈو نے 2کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ محمد عامر کوئی وکٹ نہ لے سکے۔ان کی اننگز میں 7چوکے اور 5چھکے شامل تھے۔قبل ازیں گال گلیڈی ایٹرنے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20اوورز میں 170رنز بنائے تھے،گال گلیڈی ایٹرز کی جانب سے گونا تھلکا نے 56،والٹن نے 31،احسان علی نے 29جبکہ اعظم خان نے 25رنز بنائے تھے۔جافنا سٹالینرز کی جانب سے ڈی سلوا نے 2جبکہ عثمان شنواری نے ایک کھلاڑی کو اوٹ کیا۔گال گلیڈی ایٹرز اپنے تمام میچ ہارنے کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر آخری نمبر پر ہے۔

مزید :

کھیل -