لوگوں کو سستی چھت فراہمی کےلیے پرعزم ہیں:وزیراعظم عمران خان

لوگوں کو سستی چھت فراہمی کےلیے پرعزم ہیں:وزیراعظم عمران خان
لوگوں کو سستی چھت فراہمی کےلیے پرعزم ہیں:وزیراعظم عمران خان

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے حکومت لوگوں کو سستی چھت فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ 

وزیراعظم آفس کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ کے مطابق وزیراعظم عمران سے وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ طارق بشیر چیمہ کی ملاقات  ہوئی ہے جس میں تعمیراتی شعبے میں جاری منصوبوں سے متعلق تفصیلی گفتگو کی گئی۔ 

اس موقع پروزیراعظم نے کہا کہ حکومت لوگوں کو سستی چھت فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو سستے گھر فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان ایک کروڑ نوکریاں دینے کے ساتھ ساتھ پچاس لاکھ گھر دینے کا وعدہ کر چکے ہیں جس پر وہ عملدرآمد کےلیے پوری کوشش میں ہے۔ اس کے علاوہ تبدیلی سرکار کی جانب سے تعمیراتی شعبے میں ٹیکس میں نرمی اور دیگر اقدامات کیے جاچکے ہیں۔ 

مزید :

قومی -