پاکستان نے سفارتی محاذ پر ایک اور بڑی کامیابی حاصل کر لی

پاکستان نے سفارتی محاذ پر ایک اور بڑی کامیابی حاصل کر لی
پاکستان نے سفارتی محاذ پر ایک اور بڑی کامیابی حاصل کر لی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں پاکستان کی مشترکہ قرارداد "بین المذاہب ، بین الشقافت مذاکرے کی ترویج" متفقہ منظور کر لی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں پاکستان کی مشترکہ پیش کردہ قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی ہے۔ پاکستان کی جانب سے "بین المذاہب ، بین الشقافت مذاکرے کی ترویج" کے عنوان پر قرارداد پیش کی گئی۔ 

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ قرارداد بین المذاہب ہم آہنگی و احترام ، بردباری ، پرامن بقائے باہمی کی کاوشوں کی عکاس ہے۔ کرتارپور راہدری کوقرارداد میں بین المذاہب ، بین المذاہب ، بین الشقافت ہم آہنگی کے لیے اہم قدم قرار دیا گیا ہے۔

آزادی اظہار رائے کے ساتھ ذمہ داریوں کےتعین کو بھی قرارداد میں اہم قراردیا گیا۔ 

مزید :

قومی -