وزیراعظم کی کورونا کے حوالے سے اقدامات سخت کرنے کی ہدایت
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرِ اعظم عمران خان سے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان اور صوبائی وزیرِ صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کی ملاقات ہوئی ہے۔
وزیراعظم آفس کےمائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان سے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان اور صوبائی وزیرِ صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں وزیرِ اعظم کو ملک میں کورونا کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی گئی.
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے وزیرِ اعظم کو پنجاب میں صحت کے شعبے کے حوالے سے اٹھا ئے گئے اقدامات پر بریفنگ دی۔ وزیراعظم عمران خان نے کورونا کے پھیلاؤ روکنے کےلیے اقدامات سخت کرنے کی ہدایت کردی۔
وزیرِ اعظم عمران خان نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وبا کے تیزی سے پھیلاؤ کو مدنظر رکھتے ہوئے ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔
خیال رہے اس سے قبل وزیراعظم سے وفاقی وزیر طارق بشیرچیمہ نے بھی ملاقات کی جس میں وزیراعظم نے تعمیراتی شعبے میں مزید ترقی کےلیے عزم کا اظہار کیا تھا۔
وزیرِ اعظم عمران خان سے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان اور صوبائی وزیرِ صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کی ملاقات
— Prime Minister's Office, Pakistan (@PakPMO) December 3, 2020
وزیرِ اعظم کو ملک میں کرونا کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی گئی. pic.twitter.com/XiyxIdNmMC
ڈاکٹر یاسمین راشد نے وزیرِ اعظم کو پنجاب میں صحت کے شعبے کے حوالے سے اٹھا ئے گئے اقدامات پر بریفنگ دی.
— Prime Minister's Office, Pakistan (@PakPMO) December 3, 2020
وزیرِ اعظم نے کہا کہ کرونا وبا کے تیزی سے پھیلاو کو مدنظر رکھتے ہوئے ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ضرورت ہے.