عمران خان کو’ شہزادے‘ کا فون آگیا

عمران خان کو’ شہزادے‘ کا فون آگیا
عمران خان کو’ شہزادے‘ کا فون آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعظم عمران خان سے ٹیلی فونک گفتگو میں برطانوی شہزادہ چارلس نے پاکستان میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات پر تعزیت کا اظہار کیا۔ڈان نیوز کے مطابق دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق برطانوی شہزادہ چارلس اور وزیر اعظم عمران خان کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو ہوئی۔
دوران گفتگو دونوں رہنماوں نے کامن ویلتھ ممالک کے درمیان قریبی اور منفرد تعلقات کے عزم کا اعادہ کیا اور پاک۔ برطانیہ بہترین بین الاقوامی دوستی پر بھی گفتگو کی۔ٹیلی فونک گفتگو کے دوران شہزادہ چارلس نے پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث ہونے والے جانی نقصان پر تعزیت کا اظہار کیا۔بیان میں کہا گیا کہ برطانیہ کورونا وبا کے دوران پاکستان کو ضروری امداد فراہم کر رہا ہے۔
وزیر اعظم اور برطانوی شہزادے نے مشترکہ عالمی چیلنجز سے نمٹنے بالخصوصی موسمیات تبدیلی اور ماحول کے تحفظ کے لیے زیادہ عالمی تعاون کی ضرورت پر اتفاق کیا۔شہزادہ چارلس نے موسمیاتی تبدیلی کے خطرے سے نمٹنے میں پاکستان کے عزم کا خیر مقدم کیا اور پاکستان میں قابل تجدید توانائی کا استعمال بڑھانے کے لیے برطانوی تعاون کا اعادہ کیا۔

مزید :

قومی -