ایرانی سائنسدان کے قتل پر پاکستان بھی میدان میں آگیا 

ایرانی سائنسدان کے قتل پر پاکستان بھی میدان میں آگیا 
ایرانی سائنسدان کے قتل پر پاکستان بھی میدان میں آگیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان نے ایرانی جوہری سائنسدان محسن فخری زادہ کے قتل کی مذمت کی ہے اور مرحوم سائنسدان کے اہل خانہ اور ایرانی عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔جیو نیوز کے مطابق ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ ایسے امور بین الریاستی تعلقات اورعالمی قانون سمیت تمام اقدارکے منافی ہیں۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ افسوسناک فعل نے خطے میں امن واستحکام کی نازک صورتحال کو مزید خطرات سے دوچارکردیا ہے۔دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان تمام فریقین کو ہر ممکن تحمل، خطے میں کشیدگی ہوا دینے سے گریز پر زور دیتا ہے۔خیال رہے کہ 27 نومبر کو ایران کے ایٹمی پروگرام کے بانی سائنسدان محسن فخری زادہ کو تہران میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔

مزید :

قومی -