تھانے میں ملزم کا ایس ایچ او پر تشدد ،پولیس کی دوڑیں لگ گئیں

تھانے میں ملزم کا ایس ایچ او پر تشدد ،پولیس کی دوڑیں لگ گئیں
تھانے میں ملزم کا ایس ایچ او پر تشدد ،پولیس کی دوڑیں لگ گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)تھانہ شاہدرہ میں حوالات میں بند ملزم نے ایس ایچ کو تشدد کا نشانہ بناڈالاجبکہ ملزم نے ایک اے ایس آئی پر بھی تشدد کیا۔ بتا یا گیا ہے کہ گزشتہ رات مقد مہ نمبر 3600/20کا ملزم سعید احمد کی حوالات میں اسکی تصویر بنانے کے لیے نوید اے ایس آئی گیا ، جسے ملزم نے حوالات کے اندر سے موبائل چھین لیا اور توڑنے کی کوشش کی اور مزید گالیاں دینا شروع کردیں۔ اس دوران ایس ایچ اوشاہدر ہ آواز سن کر موقع پر آیا اور موبائل واپس مانگاجس پر ملزم نے دوبا ر ہ گالیاں دیں۔جس پر موبائل فون لینے کے لیے حوالات کا دروازہ کھول کر ایس ایچ او اندر گیا تو ملزم نے اسے تھپڑ مارنا شروع کردیے اور جس سے ایس ایچ او کے ہونٹ پر چوٹ لگی۔ اس دوران تھانے کے اہلکاروں اور نوید اے ایس آئی نے ملزم کو آکے مارا اور ایس ایچ او کو حوالات سے باہر نکال لیا۔پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف کار سرکار میں مداخلت اور اہلکاروں کی یونیفارم پھاڑنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔