جنوبی کوریا میں کورونا کی خطرناک صورتِ حال

جنوبی کوریا میں کورونا کی خطرناک صورتِ حال
جنوبی کوریا میں کورونا کی خطرناک صورتِ حال

  

کوریا (رضا شاہ) مسلسل 2 دنوں سے کورونا کے مثبت کیسوں کی تعداد 5 ہزار سے اوپر رہنے پر جنوبی کوریا کی حکومت نے بڑھتے ہوئے کوویڈ 19 کے خطرات کے پیشِ نظر 3 دسمبر 2021 بروز جمعہ سے  بیرونِ ملک سے آنے والے تمام کورین شہریوں  اور غیر ملکیوں کو 10 دن قرنطینہ کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ اِس بات سے قطع نظر کے کسی نے مکمل ویکسین لگوا لی ہے یا نہیں، بیرونِ ملک سے آنے والے سب مسافروں کو 10 دن قرنطینہ کرنا ہو گا۔

کوریا ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن ایجنسی KDCA کے مطابق ایک ہی دن میں کورونا کی نئی قسم اومیکرون کے 5 کیسز کی تصدیق نے تشویش پیدا کر دی ہے۔اومیکرون کے ابھی تک بڑے پھیلاو کے بغیر بھی کوریا میں کوویڈ 19 کی صورتحال  اتنی  خراب  ہے جو تقریباً قابو سے باہر ہو رہی ہے۔ انفیکشن، سنگین کیسز اور اموات کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے۔

حکومتِ کوریا نے کوریا میں بسنے والے تمام ملکی اورغیر ملکی حضرات سے مکمل طور پر احتیاطی تدابیر اور حکومتی احکامات پر سختی سے عمل کرنے کی درخواست کی ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -