انٹربینک میں ڈالر 177 روپےسے تجاوز ، ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

انٹربینک میں ڈالر 177 روپےسے تجاوز ، ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ ...
انٹربینک میں ڈالر 177 روپےسے تجاوز ، ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )انٹر بینک میں روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری ہے جہاں  ڈالر 177 روپے سے تجاوز کرتے ہوئے ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے ۔ 

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں آج کے روز میں ڈالر کی قیمت 73 پیسےبڑھی جس کےبعد ڈالر 177.15 روپے میں فروخت ہو رہا ہے ۔

واضح رہے کہ  گزشتہ روز بھی ڈالر کی قیمت  میں 94 پیسے کا اضافہ ہوا تھا ، گزشتہ صبح ڈالر 175.48 روپے سے شروع ہوا تھا جو دن کے اختتام پر 176.42 روپے پر بند ہوا تھا۔

مزید :

بزنس -