لاہور،این اے 133 ضمنی انتخاب،انتخابی مہم کا آج آخری روز

لاہور،این اے 133 ضمنی انتخاب،انتخابی مہم کا آج آخری روز
لاہور،این اے 133 ضمنی انتخاب،انتخابی مہم کا آج آخری روز

  

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) این اے 133 کے ضمنی انتخاب کی انتخابی مہم کا آج آخری روز ہے ، مہم آج رات 12 بجے اختتام پذیر ہو جائے گی ۔

حلقہ این اے 133 میں ضمنی انتخاب 5 دسمبر کو ہوگا   یہ سیٹ مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز ملک کے انتقال کے باعث خالی ہوئی ہے ، حلقہ میں آج رات 12 بجے کے بعد انتخابی مہم نہیں چلائی جا سکے گی ، حلقے میں 4 لاکھ 40 ہزار485 ووٹرز رائے حق دہی استعمال کرینگے۔

الیکشن کمیشن  کے مطابق  این اے133  کے ضمنی انتخاب  میں دو لاکھ  33 ہزار 558 مرد ووٹرز رجسٹرڈ ہیں ۔ حلقہ میں دو لاکھ  چھ ہزار 927 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے ۔

حلقے میں  11 امیدوار مد مقابل ہیں جبکہ مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدواروں میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے ۔

مزید :

اہم خبریں -