لاہور سے ملتان  موٹروے ایم تھری  کو حد نگاہ بہتر ہونے پر کھول دیا گیا 

لاہور سے ملتان  موٹروے ایم تھری  کو حد نگاہ بہتر ہونے پر کھول دیا گیا 
لاہور سے ملتان  موٹروے ایم تھری  کو حد نگاہ بہتر ہونے پر کھول دیا گیا 

  

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) لاہور موٹر وے ایم تھری کو حد نگاہ بہتر ہونے پر لاہور سے ملتان کیلئے  کھول دیا گیا ہے ۔

ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق  دھند کے باعث ایم تھری کو لاہور سے ملتان کیلئے بند کیا گیا تھا جو حد نگاہ بہتر ہونے پر گاڑیوں کیلئے کھول دی گئی ہے ۔

موٹر وے پولیس نے شہریوں سے سفر کیلئے حفاظتی اقدامات کی اپیل بھی کی ، اپنی ہدایات میں موٹر وے پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ  گاڑی کے آگے اور پیچھے دھند والی لائٹس کا استعمال کر یں، غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں ،تیز رفتاری سے پرہیز کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔

موٹر وے پر سفر کرنے والے  معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کر یں ، شہری موٹروے پولیس  ہمسفر ایپ  سے معلومات لے سکتے ہیں ۔

مزید :

قومی -