پہلی بار کوئی حکومت سکیورٹی پالیسی پارلیمان کو پیش کر رہی ہے، اپوزیشن کا بائیکاٹ  افسوسناک ہے ، فواد چودھری

پہلی بار کوئی حکومت سکیورٹی پالیسی پارلیمان کو پیش کر رہی ہے، اپوزیشن کا ...
پہلی بار کوئی حکومت سکیورٹی پالیسی پارلیمان کو پیش کر رہی ہے، اپوزیشن کا بائیکاٹ  افسوسناک ہے ، فواد چودھری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )  وفاقی وزیر اطلاعات  فواد چودھری نے کہا کہ سات دہائیوں میں پہلی بار کوئی حکومت سیکیورٹی پالیسی پارلیمان کو پیش کر رہی ہے ، اپوزیشن کا بائیکاٹ افسوسناک ہے ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں  فواد چودھری نے کہا کہ یہ سیاسی نوعیت کا نہیں قومی سلامتی کا مسئلہ ہے ، اپوزیشن کو اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرتے ہوئے اجلاس میں سنجیدگی سے شرکت کرنی چاہئے ۔

الیکشن کمیشن پر الزامات عائد کرنے پر فواد چودھری اور اعظم سواتی کے خلاف نوٹس پر سماعت آج ہوگی ، پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کی نا اہلی سے متعلق کیس کی سماعت بھی آج ہے ۔

وکیل علی ظفر اور پی ٹی آئی رہنما ملیکہ بخاری الیکشن کمیشن پہنچ گئے۔