این اے 133 ضمنی انتخاب، سیکیورٹی پلان جاری، کتنے پولنگ سٹیشن بنائے گئے اور سیکیورٹی کیسی ہو گی ؟ جانئے 

این اے 133 ضمنی انتخاب، سیکیورٹی پلان جاری، کتنے پولنگ سٹیشن بنائے گئے اور ...
این اے 133 ضمنی انتخاب، سیکیورٹی پلان جاری، کتنے پولنگ سٹیشن بنائے گئے اور سیکیورٹی کیسی ہو گی ؟ جانئے 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) قومی اسمبلی کے حلقہ 133 میں ضمنی انتخاب پانچ دسمبر کو ہونے جارہاہے اور اس حوالے سے لاہور پولیس نے سیکیورٹی پلان جاری کر دیاہے جس کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز کی نگرانی میں 6 ایس پی ، 14 ایس ڈی پی او ڈیوٹی دیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پولیس نے بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ الیکشن والے دن 44 ایس ایچ او ز ، 52 ڈولفن اور پیرو، 7 کوئیک رسپانس ٹیمیں تعینات ہوں گی، مجموعی طور پر دو ہزار سے زائد افسران و اہلکار ڈیوٹی دیں گے ۔

این اے 133 میں ضمنی الیکشن کیلئے 254 پولنگ سٹیشن قائم کیئے گئے ہیں ، جن میں سے 22 اے کیٹیگری ، 198 بی کیٹیگری اور 34 پولنگ سٹیشنز سی کیٹیگری میں رکھے گئے ہیں۔ مردو خواتین کیلئے علیحدہ علیحدہ 200 جبکہ 54 مخلوط پولنگ سٹیشنز ہیں ۔ اس کے علاوہ گورنمنٹ گریجویٹ کالج فار ویمن ٹاون شپ میں سپیشل کنٹرول روم بھی ہو گا ۔

سی سی پی او لاہور نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام پولنگ سٹیشنز کو فل پروف سیکیورٹی دی جائے گی ، الیکشن کمیشن کے کوڈ آف کنڈٹ پر من و عن عمل ہو گا ، پارکنگ اور پولنگ کیمپوں کو پولنگ سٹیشن سے دور بنایا جائے ، پولنگ سٹیشنز کی سی سی ٹی وی کیمروں سے نگرانی کی جائے گی ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -