مہنگائی میں پاکستان کا تیسرا نمبر نہیں بلکہ ۔۔۔ مزمل اسلم نے شاہد خاقان عباسی کا جھوٹ پکڑ کر سچ بھی بتا دیا
اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن ) ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم نے پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا مہنگائی سے متعلق جھوٹ پکڑ کر انہیں سچ بھی بتا دیا ۔
گزشتہ روز شاہد خاقان عباسی نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ دنیا کے 200 ممالک میں پاکستان مہنگائی کے اعتبار سے تیسرے نمبر پر ہے اور اگر عمران خان رہے تو یہ جلد ہی پہلے نمبر پر بھی آجائے گا۔ ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شاہد خاقان عباسی کی تصحیح کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مہنگائی کے اعتبار سے دنیا کی فہرست میں تیسرے نہیں بلکہ 23 ویں نمبر پرہے ۔
اپنے ٹویٹ میں ترجمان وزیر خزانہ نے مہنگائی کے اعتبار سے دنیا کے ممالک کا گراف بھی شیئر کیا جس میں پاکستان 23 ویں نمبر پر موجود ہے ۔ مزم اسلم نے ٹویٹ میں لکھا کہ مجھے ترس آتا ہے سابق حکمرانوں پر جو ڈھٹائی سے جھوٹ بولتے تھکتے نہیں ۔
مجھے ترس آتا ہے سابق حکمرانوں پر جو ڈھٹائی سے جھوٹ بولتے تھکتے نہیں۰ جناب نے کہا پاکستان کا نمبر تین ہے مہنگائ کے حساب سے، نیچے دی ہوئ تصویر میں صاف ظاہر ہے پاکستان کا نمبر 23 ہے. https://t.co/WQ26Jte5qa pic.twitter.com/t63XT07uJE
— Muzzammil Aslam (@MuzzammilAslam3) December 3, 2021