مسلم لیگی رہنما سردار شعیب کی جانب سے انجینئر فاروق اور سردار نعمان کے اعزاز میں عشائیہ 

مسلم لیگی رہنما سردار شعیب کی جانب سے انجینئر فاروق اور سردار نعمان کے اعزاز ...
مسلم لیگی رہنما سردار شعیب کی جانب سے انجینئر فاروق اور سردار نعمان کے اعزاز میں عشائیہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (وقار نسیم وامق) مسلم لیگ ن ریاض ریجن کے ایڈوائزر سردار شعیب کی طرف سے دبئی سے آئے مہمان سردار نعمان ملٹی نیشنل کمپنی گلف کے انچارج اور انجینئر فاروق وائس پریذیڈنٹ آرامکو کے اعزاز میں شاندار عشائیہ کا اہتمام کیا گیا جس میں مسلم لیگ ن کے صدر رانا خالد اکرم، نائب صدر ناصر آرائیں، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری زاہد سندھو،  انفارمیشن سیکرٹری خادم حسین بجاڑ، میڈیا کوآرڈینیٹر چوہدری طارق ورک، میڈیا صدر یوتھ ونگ راجہ یعقوب، ایگزیکٹو کمیٹی کے سنئیر ممبر شہزاد قاضی، راجہ فراج، نعیم مغل، عدنان مغل اور معروف بزنس مین سماجی شخصیت شیخ نعمان، عوامی نیشنل پارٹی کے صدر ڈاکٹر مزمل، پیپلز، پارٹی کے فنانس سیکرٹری چوہدری اختر گجر،  نیشنل پارٹی کے صدر حفیظ بلوچ اور ریاض کمیونٹی کی تمام سیاسی سماجی شخصیات نے شرکت کی. 

اس موقع پر شرکاء کا کہنا تھا کہ حکومت کی طرف سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ زراعت اور معیشت کے لئے خودکش حملہ اس ظالمانہ اقدام سے ملک میں مہنگائی کا طوفان برپا ہوگیا ہے، ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، مہنگا پٹرول اور مہنگی چینی نے پوری قوم کو پریشان کر کے رکھ دیا ہے، مہنگے زرعی آلات سے کسانوں کے لئے کاشتکاری کرنا مشکل ہوگیا ہے حکومت ہوش کے ناخن لے اور فوری طور پر کھاد بجلی ڈیزل پٹرول اور چینی کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے اور مافیا کو کنٹرول کرے. 

آخر میں سردار نعمان اور فاروق احمد نے سردار شعیب  کی جانب سے پرتکلف عشائیہ دینے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سعودی عرب میں مسلم لیگ ن کی سینئر قیادت جس طرح پاکستانی کمیونٹی کے لیے اپنا کردار ادا کر رہی ہے یہ پاکستانیوں کے لیے فخر کی بات ہے.