الیکشن کمیشن پر سنگین الزامات کا معاملہ ،اعظم سواتی نے الیکشن کمیشن سے تحریری معافی مانگی تو کیا حکم دیا گیا ؟بڑی خبر 

الیکشن کمیشن پر سنگین الزامات کا معاملہ ،اعظم سواتی نے الیکشن کمیشن سے ...
الیکشن کمیشن پر سنگین الزامات کا معاملہ ،اعظم سواتی نے الیکشن کمیشن سے تحریری معافی مانگی تو کیا حکم دیا گیا ؟بڑی خبر 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بعد سینیٹر اعظم سواتی نے بھی الیکشن کمیشن سے معافی مانگ لی ۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے تین رکنی بینچ نے ادارے پر سنگین الزامات عائد کرنے پر اعظم سواتی کے خلاف کیس کی سماعت کی ، جس دوران سینیٹر کے وکیل عدالت یں پیش ہوئے اور اعظم سواتی کی جانب سے تحریری معافی نامہ پیش کیا اور پڑھ کر سنایا ۔
اعظم سواتی کے وکیل نے معافی نامہ پڑھ کر سناتے ہوئے کہا کہ آئینی ادارے کے خلاف کوئی غلطی ہو جائے تو معذرت کرنی چاہیے ، میرے الفاظ سے دل آزاری ہوئی تو معافی مانگتاہوں ، الیکشن کمیشن کو مضبوط دیکھنا چاہتاہوں ۔
ممبر سندھ نثار درانی نے کہا کہ اعظم سواتی خود کہاں ہیں ، بیرسٹر علی ظفر نے جواب دیا کہ انہیں اچانک کوئٹہ جانا پڑ گیاہے ، نثار درانی نے کہا کہ گزشتہ سماعت پر بھی اعظم سواتی نے حاضری سے استثنیٰ مانگا ، کیا وہ کیس سے راہ فرار اختیار کر رہے ہیں ۔نثار درانی نے کہا کہ اعظم سواتی کو پیش ہو کر معافی مانگنا پڑے گی ، تمام اداروں کو ایک دوسرے کا احترام کرنا چاہیے ۔الیکشن کمیشن نے اعظم سواتی کیس کی سماعت 22 دسمبر تک ملتوی کر دی ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -