رواں سال کا آخری مکمل سورج گرہن کل ہوگا ، محکمہ موسمیات

رواں سال کا آخری مکمل سورج گرہن کل ہوگا ، محکمہ موسمیات
رواں سال کا آخری مکمل سورج گرہن کل ہوگا ، محکمہ موسمیات

  

 کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) رواں سال کا آخری مکمل سورج گرہن کل ہوگا ،  پاکستانی وقت کے مطابق صبح  10 بج کر 29 منٹ پر ہوگا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سورج کو گرہن دوپہر 12 بجے لگے گا  جو  دو بج کر 37 منٹ پر اختتام پذیر ہو گا۔ سورج گرہن پاکستان میں نہیں دیکھا جا سکے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سورج گرہن جنوبی افریقہ ، جنوبی آسٹریلیا ، جنوبی امریکہ ، بحیرہ اوقیانوس ، بحر الکاہل ، انٹار کٹیکا اور بحیرہ ہند کے علاقوں میں دیکھا جا سکے گا۔ سورج گرہن بحیرہ اوقیانوس ، بحر الکاہل ، انٹارکتٹیکا ، بحیرہ ہند  میں بھی نظر آئے گا۔ 

مزید :

اہم خبریں -ماحولیات -