ایک سال بعد پاکستان دنیا کا واحد ملک ہوگا جہاں معذور افراد کو ہر قسم کے حقوق مل جائینگے،لاہور ہائیکورٹ

ایک سال بعد پاکستان دنیا کا واحد ملک ہوگا جہاں معذور افراد کو ہر قسم کے حقوق ...
ایک سال بعد پاکستان دنیا کا واحد ملک ہوگا جہاں معذور افراد کو ہر قسم کے حقوق مل جائینگے،لاہور ہائیکورٹ

  

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن)  لاہور ہائیکورٹ میں معذور افراد کو سہولیات کی فراہمی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ،  دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیے کہ ایک سال بعد پاکستان دنیا کا واحد ملک ہوگا جہاں معذور افراد کو ہر قسم کے حقوق مل جائینگے۔

سیکرٹری سوشل ویلفیئر عدالت میں پیش ہوئے اور عدالت کو بتایا کہ ہفتہ میں معذورافرادسے متعلق قانون کو اسمبلی سے منظور کرو لیں گے ،ٹیکنیکی مشکلات دور کرنے کے بعد کابینہ سے منظوری لے لی جائے گی۔

لاہور ہائیکورٹ نے اگلی سماعت پر قانون کا مسودہ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت 17 جنوری تک ملتوی کر دی ۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ ایک سال بعد معذور افراد کو ہر قسم کے حقوق مل جا ئیں گے جس کے بعد دنیا بھر میں پاکستان واحد ملک ہو گا جہاں خصوصی افرادکوہر قسم کی سہولتیں مل جا ئیں گی۔

لاہور ہائیکور ٹ نے ایک اور کیس میں   قتل کے مقدمے میں عمر قید پانے والا ملزم کی عمر قید کیخلاف اپیل منظور کرتے ہوئے  10 سال بعد بری کر دیا ۔

ملزم کے خلاف 2011 میں قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا،  ایڈیشنل سیشن نے ملزم کو 2014 میں عمر قید کی سزا سنائی تھی۔

مزید :

قومی -جرم و انصاف -علاقائی -پنجاب -لاہور -