اشتہاری مجرم کا پیچھا کرنیوالے اہلکار کٹر مشین میں آگیا، جسم کا اہم حصہ ہی الگ ہوگیا
لودھراں (ویب ڈیسک) لودھراں میں اشتہاری مجرم کا تعاقب کرنے والا پولیس اہلکار کاٹن فیکٹری کی کٹر مشین میں آ کر شدید زخمی ہو گیا، ٹانگ کٹ کر جسم سے علیحدہ ہو گئی۔
مقامی اخبار روزنامہ جنگ کے مطابق پولیس کانسٹیبل محمد حنیف اشتہاری مجرم ہیبت خان کا تعاقب کر رہا تھا، اڈہ پرمٹ کے قریب ملزم کاٹن فیکٹری میں چھپ گیا، ملزم کو پکڑتے ہوئے کانسٹیبل حنیف کا پاؤں پھسل کر کٹر مشین میں آ گیا اور اس کی ٹانگ کا نچلا حصہ کٹ کر جسم سے علیحدہ ہو گیا۔
کانسٹیبل حنیف کو تشویش ناک حالت کے پیشِ نظر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لودھراں سے بہاول وکٹوریا ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔