ہائیکورٹ نے ضمانت منسوخ کی تو آپ کو جیل میں ہونا چاہیے تھا، سپریم کورٹ کا آغا سراج درانی کو نیب کے سامنے سرنڈر کرنے کا حکم

ہائیکورٹ نے ضمانت منسوخ کی تو آپ کو جیل میں ہونا چاہیے تھا، سپریم کورٹ کا آغا ...
ہائیکورٹ نے ضمانت منسوخ کی تو آپ کو جیل میں ہونا چاہیے تھا، سپریم کورٹ کا آغا سراج درانی کو نیب کے سامنے سرنڈر کرنے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سپریم کور ٹ نے سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی ٹرائل کورٹ کے سامنے سرنڈر کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے نیب کے سامنے سرنڈر کرنے کا حکم دے دیا۔

سپریم کورٹ میں آغا سراج درانی کی ضمانت سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی ، دوران سماعت جسٹس سجاد علی نے ریمارکس دیے کہ سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے گرفتاری کیوں نہیں دی؟ ،جب ہائیکورٹ نے ضمانت منسوخ کی تو آپ کو جیل میں ہونا چاہیے تھا۔ جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیے کہ ہائیکورٹ کے حکم پر عمل کے بغیر سپریم کورٹ اس پر سماعت نہیں کرے گی۔

عدالت نے آغا سراج درانی کے وکیل کی ٹرائل کورٹ کے سامنے سرنڈر کرنے کی استدعا رد کرتے ہوئے نیب کے سامنے سرنڈر کرنے کا حکم دیا۔عدالت نے آغا سراج درانی کو احاطہ عدالت سے گرفتار نہ کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کو خصوصی رعایت کیوں دیں؟ ۔ 

عدالت نے کہا کہ سندھ ہائیکورٹ نے میرٹس پر آغا سراج درانی کی ضمانت منسوخی کی ۔ سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی۔

مزید :

قومی -سیاست -