بھارتی فضائیہ کے جنگی طیارے میرا ج کا ٹائر ایسے طریقے سے چوری کر لیا گیا کہ جان کر آپ ’ منی ہائسٹ ‘ سیزن بھول جائیں گے 

بھارتی فضائیہ کے جنگی طیارے میرا ج کا ٹائر ایسے طریقے سے چوری کر لیا گیا کہ ...
بھارتی فضائیہ کے جنگی طیارے میرا ج کا ٹائر ایسے طریقے سے چوری کر لیا گیا کہ جان کر آپ ’ منی ہائسٹ ‘ سیزن بھول جائیں گے 

  

لکھنو¿(ڈیلی پاکستان آن لائن )آپ نے فلموں میں چوری کی بڑی بڑی واردتیں دیکھی ہو گی جس میں چور چلتی ہوئی ٹرین سے گاڑیاں تک چرا لیتے ہیں تاہم ایسا ہی واقعہ بھارت میں حقیقی زندگی میں بھی پیش آگیا ہے جس کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہوئے ہیں، چوری ہونے والی چیز کوئی قیمتی چیز نہیں بلکہ بھارتی جنگی طیارے کا ٹائر ہے ۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کے جنگی طیارے ’ میراج 2000 ‘ کے ٹائر کو بخشی کا تالاب ایئر بیس سے ٹرک پر لاد کر جودھ پو ر لے جایا جارہا تھا ۔ بھارتی ایئر فورس کی جانب سے جاری کر دہ پیغام میں کہا گیا کہ ” 27 نومبر کو بھارتی فضائیہ کے ضروری سامان کی منتقلی کے دوران جہاز کا ٹائر چوری ہو گیاہے جس کی رپورٹ لکھنو¿ میں ٹرک ڈرائیور کی جانب سے دی گئی ہے ، مقدمہ درج کر لیا گیاہے ، بھارتی فضائیہ تحقیقات میں تعاون کر رہی ہے ۔“

ٹرک ڈرائیور ہیم سنگھ راوت 27 نومبر کو میراج طیارے کے 6 نئے ٹائر لکھنو ایئر بیس سے جودھ پور لے جارہا تھا ، جب وہ آشیانہ کے علاقے میں پہنچا تو ٹریفک جام میں پھنس گیا ، میں سٹیرنگ پر موجود تھا کہ وہاں سے گزرنے والے ایک شخص نے مجھے بتایا کہ کوئی ٹرک میں موجود سامان کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کر رہاہے ، اس سے پہلے کہ میں اتر کر نیچے جاتا ، ایک کالے رنگ کی جیپ میرے پاس سے تیزی سے گزری جس کی ڈگی کا دروازہ کھلا ہوا تھا اور وہاں سے باہر کچھ لٹک رہا تھا ۔

میں ٹرک کی پچھلی جانب گیا تو معلوم ہوا کہ پانچ ٹائروں کے اوپر ایک ٹائر رکھا ہوا تھا جو کہ اب وہاں پرموجود نہیں تھا ، ٹائروں کو جس رسی کے ساتھ باندھا گیا تھا وہ بھی کٹی ہوئی تھی ۔ ٹریفک جام کی وجہ سے تمام بڑی گاڑیاں ایک لائن میں رکی ہوئی تھیں جبکہ چھوڑی گاڑیاں چل رہی تھیں ، میں نے فوری پولیس کنٹرول میں فون کر کے چوری سے متعلق آگاہ کیا ، پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچی جنہیں میں نے سارے معاملے سے آگاہ کیا اور انہوں نے اس کی تصدیق کی ۔

ڈرائیور کا کہناتھا کہ اس کے بعد میں آشیانہ پولیس سٹیشن گیا اور تحریر ی شکایت درج کروائی ، اس کے بعد میں وہاں سے روانہ ہو گیا کیونکہ میں نے سامان کو وقت پر اپنے مقام پر پہنچانا تھا ۔ ہیم سنگھ گزشتہ پندرہ سالوں سے سازو سامان لے جارہا تھا ، اور یہ پہلا موقع تھا جب اس کے ساتھ اس طرح کا واقعہ پیش آیا ۔

مزید :

تفریح -