سیالکوٹ میں توہین رسالت کے الزام میں غیرملکی شہری قتل، لاش کو آگ لگا دی گئی 

سیالکوٹ میں توہین رسالت کے الزام میں غیرملکی شہری قتل، لاش کو آگ لگا دی گئی 
سیالکوٹ میں توہین رسالت کے الزام میں غیرملکی شہری قتل، لاش کو آگ لگا دی گئی 

  

سیالکوٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرآباد روڈ پر توہین رسالت کے الزام میں ہجوم نے سری لنکن شہری اورراجکوفیکٹری کے ایکسپورٹ منیجر کو قتل کرکے لاش کو آگ لگادی، وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعے کا نوٹس لے لیا جبکہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے پولیس کی بھاری نفری علاقے میں تعینات کردی گئی۔

سیالکوٹ پولیس کے ڈسٹرکٹ آفیسر عمر سعید ملک نے بتایا کہ مقتول کی شناخت پریانتھا کمارا کے نام سے ہوئی، سوشل میڈیا پر شیئرہونیوالی ویڈیوز میں دیکھا گیا کہ موقع پر سینکڑوں نوجوان موجود تھے۔ 

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اس واقعے کو انتہائی دردناک قراردیتے ہوئے آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کرلی، انہوں نے ہدایت کی کہ واقعے کی تمام پہلو سے تفتیش کی جائے اور ان لوگوں کیخلاف ایکشن لیں جنہوں نے قانون کو اپنے ہاتھ میں لیاجبکہ سیالکوٹ پولیس کے ترجمان کاکہناتھاکہ ابتدائی تفتیش کے بعد تفصیلات میڈیا کیساتھ شیئرکی جائیں گی۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -سیالکوٹ -