پی ٹی آئی نے سندھ کا لوکل گورنمنٹ ترمیم ایکٹ سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

پی ٹی آئی نے سندھ کا لوکل گورنمنٹ ترمیم ایکٹ سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا
پی ٹی آئی نے سندھ کا لوکل گورنمنٹ ترمیم ایکٹ سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

  

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سندھ کالوکل گورنمنٹ  ترمیم ایکٹ سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ اور خرم شیر زمان نے  سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی کہ عدالت سندھ کے لوکل گورنمنٹ ایکٹر کے ترمیمی بل کو کالعدم قرار دے ۔

میڈیا سے گفتگو میں حلیم عادل شیخ اور خرم شیر زمان کی جانب سے کہا گیا کہ  سندھ کے عوام پہلے ہی بلدیاتی ادارے کے اختیارات سے محروم تھے ، اب باقی مانندہ اختیارات بھی سلب کئے جا رہے ہیں ،  ایسے بلدیاتی نظام کی نظیر دنیا میں کہیں موجود نہیں ۔

پی ٹی آئی کے رہنماوں نے کہا کہ  پی پی سندھ کے شہروں پر قابض ہونا چاہتی ہے ، ترمیمی ایکٹ شب خون  مرنا اور آئین کی صریحاً خلاف ورزی ہے ۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے ترمیمی ایکٹ کے خلاف عوام سمیت سڑکوں پر نکلنے کا بھی عندیہ دیا گیا۔

مزید :

قومی -سیاست -علاقائی -سندھ -