آصف بٹ قتل کیس ، رانا ثناء اللہ کے داماد شہریار جرم ثابت نہ ہونے پر بری 

آصف بٹ قتل کیس ، رانا ثناء اللہ کے داماد شہریار جرم ثابت نہ ہونے پر بری 
آصف بٹ قتل کیس ، رانا ثناء اللہ کے داماد شہریار جرم ثابت نہ ہونے پر بری 

  

فیصل آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) آصف بٹ قتل کیس میں رانا ثناء اللہ کے داماد شہریار کو جرم ثابت نہ ہونے پر بری کر دیا گیا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق  نصیر احمد عرف آصف بٹ قتل کیس کی سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں ہوئی ،  عدالت نے جرم ثابت نہ  ہونے پر رانا ثناء اللہ کے داماد  شہریار کو بری کر دیا ۔

ملزمان پر نصیر عرف آصف بٹ کے قتل کرنے کا الزام تھا ، ملزمان کے خلاف تھانہ سمن آباد میں سال 2016 میں مقدمہ درج ہوا تھا۔

مزید :

قومی -جرم و انصاف -