حکومت نے توشہ خانہ کیس کی سماعت کرنے والے جج کے گھر کو ہی تحویل میں لینے کی تیاری شروع کر دی 

حکومت نے توشہ خانہ کیس کی سماعت کرنے والے جج کے گھر کو ہی تحویل میں لینے کی ...
حکومت نے توشہ خانہ کیس کی سماعت کرنے والے جج کے گھر کو ہی تحویل میں لینے کی تیاری شروع کر دی 

  

 اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) حکومت نے توشہ خانہ تحائف کیس کی سماعت کرنے والے اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج کے گھر کو تحویل میں لینے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں ۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبر پختونخواہ حکومت نے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کے سوات کے گھر کو ایکوائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی تاریخی رہائش گاہ کو عجائب گھر بنانے کی کارروائی شروع کردی۔خیبرپختونخواہ کے میوزیم ڈیپارٹمنٹ نے گھر ایکوائر کرنے کا لیٹر جاری کردیا۔

 صوبائی آثار قدیمہ اور میوزیم ڈیپارٹمنٹ نے ڈپٹی کمشنر لینڈ ایکوزیشن کلیکٹر سوات کو خط لکھ کر کہا کہ والی سوات نے پورے زندگی لوگوں کی بہبود میں گزاری ، انہوں نے خطے میں علم کا شعور دینے ، اسکولز ،ہسپتال ، سڑکیں تعمیر کرنے میں زندگی گزاری، والی سوات کی رہائش گاہ اہم ورثے کی عمارت ہے ، ہم چاہتے ہیں اس کی حفاظت کی جائے یہ عمارت سیاحت کے فروغ میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے، اس عمارت کے ذریعے وادی سوات کے ورثہ کو بھی اجاگر کیا جا سکتا ہے ، اس لیے گزارش ہے کہ سیکشن فور لگا کر اس کو جلدی حاصل کیا جائے۔

مزید :

قومی -