کورونا کی بوسٹر ڈوز کیا اومی کرون کیلئے بھی موثر ہو گی ؟، وزیر صحت سندھ نےسوال اٹھا دیا
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر صحت سندھ عذرہ پیچوہو نے سوال اٹھا دیا کہ کیا کورونا کی بوسٹر ڈوز نئے ویرینٹ اومی کرون کیلئے بھی موثر ہو گی ؟۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق عذرہ پیچوہو نے کہا کہ کورونا کی نئی قسم میں 50 سے زائد جینیاتی تبدیلیاں موجود ہیں جس کے باعث یہ وائرس تیزی سے منتقل ہو رہا ہے ، جن لوگوں نے ابھی تک ویکسین کی دوسری ڈوز نہیں لگوائی وہ فوراً لگوائیں ، تشویش ہے کہ بوسٹر ڈوز وائرس کیلئے موثر ہو گی بھی یا نہیں ۔
عذرہ پیچوہو نے کہا کہ 12 سال کی عمر کے بچوں کی ویکسین کا سلسلہ شروع کر دیا ہے ، جن لوگوں نے ویکسین کی دوسری ڈوز نہیں لگوائی ان کے گھروں تک جائیں گے ، کورونا ویکسین کی دوسری ڈوز ہر صورت میں لگانا ضروری ہے ۔