چیئرمین کرکٹ بورڈ رمیز راجہ نے ویمن ٹیم کی کھلاڑیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی 

چیئرمین کرکٹ بورڈ رمیز راجہ نے ویمن ٹیم کی کھلاڑیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی 
چیئرمین کرکٹ بورڈ رمیز راجہ نے ویمن ٹیم کی کھلاڑیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے ویمن کرکٹرز کا پی ایس ایل کرانے کی تصدیق کردی ہے ۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق انٹرنیشنل میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں رمیز راجہ نے کہا کہ پاکستان کے پاس خواتین کی کرکٹ کے لیے کوئی نظام نہیں ہے، ہمارے پاس اس کے لیے نہ کوئی سکولز ہیں اور نہ ہی کالجز ہیں۔چیئرمین پی سی بی نے ویمن کرکٹرز سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایشیا میں اس قسم کی پہلی ٹی ٹوئنٹی لیگ ہوگی کیونکہ خواتین کی کرکٹ ہمارے کھیل کا ایک اہم پہلو ہے۔

انٹرویو میں افغانستان کرکٹ بورڈ کو درپیش مشکلات کے حوالے سے رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان کی کرکٹ فی الحال مشکلات کا شکار ہے لیکن دیگر ملکوں کے کرکٹ بورڈز کی طرح پاکستان کرکٹ بورڈ بھی افغانستان کے ساتھ کھڑاہے۔

مزید :

کھیل -