وزیر اعظم کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم سے متعلق جائزہ اجلاس ، اقدامات مزید موثر بنانے کی ہدایت

وزیر اعظم کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم سے متعلق جائزہ اجلاس ، اقدامات مزید ...
وزیر اعظم کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم سے متعلق جائزہ اجلاس ، اقدامات مزید موثر بنانے کی ہدایت

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا ۔ وزیر اعظم نے چیف سیکرٹریز اور ڈپٹی کمشنرز کو انسداد پولیو اقدامات کو مزید موثر بنانے کی ہدایت کر دی ۔

انسداد پولیو مہم سے متعلق جائزہ اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ صوبائی اور ضلعی حکومتوں کی انسداد پولیو کے لیے کاوشوں قابل تعریف ہیں ، انسداد پولیو ورکرز دور دراز اور مشکل علاقوں تک پہنچتے ہیں،  ورکرز قومی خدمت سرانجام دے رہے ہیں ،بہترین کارکردگی والے انسداد پولیو ورکرز کے لیے انعامات کامنصوبہ بنایاہے۔

عمران خان نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ورکرز کی ہراسگی یا ان پر حملوں کی صورت میں قانونی کارروائی کی ذمہ داری لیں،  بچوں کی عمومی بچاؤ کے ٹیکوں اور انسداد پولیو مہم کو ساتھ ساتھ چلایا جائے، نئی قسم اومیکرون کے پیش نظر کورونا کے خلاف ویکسی نیشن مہم کو مزید بڑھایا جائے ۔

مزید :

تعلیم و صحت -